علی حیدر گیلانی کی امریکی بلاگر کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست

June 04, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم پی اے علی حیدر گیلانی نے اسلام آباد میں رہائش پذیر امریکی بلاگر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کو درخواست دی ہے جس میں محترمہ بےنظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت آمیز تبصرہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، علی حیدر گیلانی نے ایف آئی اے سائبر کرائم رنگ کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سینتھیا ڈی رچی نے سوشل میڈیا پر دو مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف نفرت انگیز تبصرے کیے، امریکی بلاگر کے بیان سے بدامنی کا خدشہ ہے۔