مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات

June 05, 2020


پاکستان میں اس سال مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی، محکمہ موسمیات نے جولائی سے ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوران سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔

مون سون میں پاکستان کے مشرقی دریاؤں میں سیلاب کا امکان اور بارشوں سے پہاڑی نالوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے چاول کی فصل پر اچھے اور کپاس پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مون سون میں ٹڈی دل کو افزائش کا سازگار ماحول ملے گا جبکہ آب پاشی اور پاور سیکٹر کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا۔