سائرہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شہروز کا نام موجود

June 05, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار شہروزسبزواری اور سائرہ شہروز کی طلاق کی خبروںکا مخمصہ ختم ہوا ہے تو لوگوں نے یہ بحث شروع کر دی ہے کہ طلاق ہونے کے باوجود سائرہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ لگا شہروز کا نام کیوں نہیں ہٹایا؟ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق انسٹاگرام پر سائرہ یوسف کے اکاؤنٹ کا ہینڈل sairozہے جو سائرہ اور شہروز دونوں کے ناموں کا آمیزہ ہے۔ سائرہ اب اس ہینڈل کو اس لیے تبدیل نہیں کر سکتیں کیونکہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ویریفائیڈ ہے۔ اگر وہ اپنے اکاؤنٹ کا ہینڈل تبدیل کریں گی تو ان کے اکاؤنٹ سے ویریفکیشن بیج ہٹا دیا جائے گا۔ یہی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماگولڈ اسمتھ کا ذکر بھی آتا ہے جن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا ہینڈل آج بھی جمائما خان ہے حالانکہ وہ ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا کاؤنٹس پر اپنا نام جمائما خان سے واپس جمائما گولڈا سمتھ کر چکی ہیں لیکن ویری فکیشن بیج کی وجہ سے وہ ہینڈل تبدیل نہیں کر سکتیں۔