اسلام آباد میں ون ویلنگ روکنے کیلئے ناکوں کی تعداد میں اضافہ

June 05, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کو روکنے کے لیےاسلا م آباد ٹریفک پولیس نے 247 افسران و نوجوان کو ذمہ داریاں سونپ دیں، ایس پی ٹریفک خالد رشید کی زیر نگرانی اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ناکو ں کی تعداد بڑھا کر 36 کردی گئی ہے،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے بتایا ہے کہ ون ویلرز کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 15242موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے 3461600جرمانہ کیا گیا اور 1533موٹر سائیکل مختلف تھانو ں میں بند کئے گئے۔ایس ایس پی نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل استعمال نہ کر نے کیلئے سختی کریں ۔