مبارک ولیج، مقامی غوطہ خوروں کی وہیل کے ساتھ ڈائیونگ

June 05, 2020

کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ولیج کے مقامی غوطہ خوروں نے وہیل کے ساتھ ڈائیونگ کر تے ہوئے ویڈیو بنالی ہے۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے مقامی غوطہ خوروں کی وہیل کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سے متعلق کہا ہے کہ یہ وہیل شارک ہے اور دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ہے، وہیل شارک کے ساتھ ڈائیونگ کی پہلی ویڈیو دیکھی ہے۔

تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے کہا ہے کہ غوطہ خور غیر محفوظ طریقے سے وہیل کے سا تھ ڈائیونگ کر رہے تھے، جسامت میں بڑی ہونے کے باعث یہ غوطہ خوروں کو زخمی بھی کرسکتی ہے۔

دوسری جانب کونسلر مبارک ولیج کے مطابق یہ پہلی بار مقامی لوگوں نے زیر آب ویڈیو بنائی ہے ۔