بجٹ میں چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین سینیٹ کے گھروں کی تعمیر کیلئے رقم مختص کرنے کی تجویز

June 06, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دو سرکاری گھروں کی تعمیر کے نئے منصوبے شروع کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے کل 15 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی رہائش کی تعمیر کیلئے 5 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔