پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شعبہ شماریات کے چیئرمین مقرر

June 06, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کی مجاز اتھارٹی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کوتین سالوں کے لئے شعبہ شماریات کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال جدون نے جاپانی یونیورسٹی ساگا سے پی ایچ ڈی کی ہے جبکہ جامعہ پشاور میں گزشتہ 24 سالوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں اس وقت وہ پاکستان ادارہ برائے شماریات کی گورننگ کونسل کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ رجسٹرار جامعہ پشاور یورید احسن ضیاء نے انکی تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ وہ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری رہے ہیں اور موجودہ ایگزیکٹو ممبر ہیں۔