برطانیہ: بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے 14 روز قرنطینہ کی شر ط عائد

June 06, 2020

برطانیہ میں بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں پر 14 روز قرنطینہ کی شرط عائد کردی گئی۔

برطانوی ایئر لائن (برٹش ایئرویز ) نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

ایئر لائن کے مطابق 8 جون سے برطانیہ پہنچنے والے مسافروں پر 14 دن قرنطینہ کی شرط عائد کی گئی ہے۔

برٹش ائیرویز کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سےآنے والے مسافر برطانیہ میں اپنے گھروں پر قرنطینہ ہوں گے۔