اسٹیل ملز، ملازمین کا حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی، سپریم کورٹ میں بھی کیس مسترد

June 07, 2020

اسٹیل ملز، ملازمین کا حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کریگی، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس 9؍ جون کو طلب کرلیا ہے جس کے ایجنڈے میں اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے بھی پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو نکالنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کیا ہے جس پر چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 9 جون کو سماعت کریگا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ گولڈن ہینڈشیک لینے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کیے جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کو پیکج کے تحت اوسطاً 23 لاکھ فی ملازم ملیں گے۔