آن لائن کلاس کیلئے طالبہ چھت پر چڑھ گئی

June 09, 2020

بھارتی ریاست کیریلا میں نمیتا نامی طالبہ کورونا وائرس کے دوران آن لائن کلاس کی خاطر بہتر انٹرنیٹ سگنلز کے لیے گھر کی چھت پر چڑھ گئی۔

نمیتا انگریزی میں بیچلرز کر رہی ہے اور وہ پانچویں سمسٹر کی طالبہ ہے جنہیں آن لائن کلاسز کے دوران انٹرنیٹ کے سگنلز کی وجہ سے دشواری کا سامنا تھا۔

نمیتا کے مطابق ان کے کمرے میں فون کے ڈیٹا سگنلز بے حد خراب آتے تھے جس کی وجہ سے وہ گھر کی چھت پر چڑھ گئیں تاکہ بنا کسی دشواری کے وہ آرام سے آن لائن کلاسز لے سکے۔

لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اپنے گھر کے تقریباً ہر حصے کو ہی دیکھا اور بلاآخر گھر کی دو منزلہ چھت پر انٹرنیٹ کے سگنلز اچھے پائے۔

سوشل میڈیا پر نمیتا کی تصاویر خوب وائرل ہوئی جس کے بعد کمپنی کے ٹیکنیکل اسٹاف نے نمیتا سے رابطہ کیا اور ان کے گھر آئے اور انٹرنیٹ کے سگنل کا مسئلہ بھی حل کردیا