سینیٹ خزانہ کمیٹی نے پٹرولیم سرچارج آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دیدی

June 20, 2020

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات سرچارج آرڈیننس 1661میں ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت پیٹرولیم لیوی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ کے بجائے سیلز ٹیکس ایکٹ کے زمرے میں وصولی کی جائے گی ، حکومت نے آئندہ مالی
سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 450ا رب روپے کی وصولیوں کا تخمینہ لگایاہے، کمیٹی نے ڈبل کیبن گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے، سگار، درآمدی سگریٹ، انرجی ڈرنکس پر ایف ای ڈی میں اضافے کی تجویز کی منظوری دے دی جبکہ ٹیکس دہندگان کی پروفائل،اپیلٹ ٹربیونل کو اپیل ، ٹیکس دہندگان کوجرمانے اور ان کے احاطے میں داخل ہونے کے اختیارات سے متعلقہ ترامیم کو مسترد کر دیا، کمیٹی نے معلومات کے حصول اور ڈیٹابیس تک رسائی سے متعلقہ ترامیم کو بھی مسترد کر دیا ۔