گیند چمکانے کا نیا راستہ نکالنا ہوگا، وقار یونس

June 20, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ بالروں کو تھوک سے بال چمکانے کی کئی برسوں کی عادت ہے، موجودہ حالات میں عادت ختم ہونے میں وقت لگے گا، گیند چمکانے کا نیا راستہ نکالناہو گا۔

بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ سے کرکٹ نہیں ہو رہی تھی کرکٹ کے آغاز کا سب کو انتظار ہے، 20 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں آسٹریلیا میں 3 ماہ گزارنے پڑے ہیں ۔

وقار کا کہنا ہے کہ بالروں کو تھوک سے بال چمکانے کی کئی برسوں کی عادت ہے، موجودہ حالات میں عادت ختم ہونے میں وقت لگے گی، گیند کو چمکانے کیلئے نیا راستہ نکالنے کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی نظریں ویسٹ انڈیز، پاکستان اور انگلینڈ کے میچز پر ہیں ۔