کار ڈرائیورکی تیزی موٹر سائیکل سوار پر بھاری پڑ گئی

June 22, 2020

دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمول کی بات ہے جس کا خمیازہ نہ صرف خلاف ورزی کرنے والے کوبلکہ دوسروں کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ یوکرین میں پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور نے ا نٹرسیکشن پر رکے بغیر گزرنے کی کوشش کی اور ایک سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی زوردار تھی کہ موٹر سائیکل سوار کئی فٹ فضا میں بلند ہو کرقلابازیاں کھاتا ہوا دور جا گرا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوالیکن موٹر سائیکل کا کباڑہ ہوگیا۔