جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا فیصلہ ایف بی آر سمیت دیگر فریقین کو موصول ہوگیا

June 23, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق مقدمہ کا فیصلہ ایف بی آر سمیت دیگر فریقین کو باضابطہ طور پر موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوموار کے روز اس عدالتی فیصلے کی نقول ایف بی آر‘ صدر مملکت‘ وزیراعظم‘ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس کو باضابطہ طور پر موصول ہوگئی ہیں۔