وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے

June 26, 2020

وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے۔

اپنے دورے کے دوران عمران خان آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم اس دورے کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آبادیوں کے مکینوں کے لیے امدادی پیکیج اور احساس پروگرام کے تحت ایمرجنسی امداد ی پیکیج کا اعلان کریں گے ۔

عمران خان اس موقع پر مظفر آباد میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔