آرمی چیف کا شیخ رشید کو ٹیلی فون، صحتیابی پر مبارکباد

June 26, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر مبارک باد دی۔

آرمی چیف نے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کی اور انہیں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا۔

شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ ملٹری اسپتال کے انتظام بہترین تھے، ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بہت خیال رکھا۔

وزیر ریلوے نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت سے متعلق آپ کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔