فیصل آباد: مختلف علاقوں میں سیوریج کا پانی جمع

June 26, 2020

فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سیورج کا پانی جمع ہوگیا۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے دستگیر پورہ میں گندے پانی سے جنازہ گزارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شہر کے دیگر علاقوں ہجویری ٹاؤن، جھنگ روڈ، بسم چوک، رضا آباد، اقبال نگر، وارث پورہ اور ذوالفقار کالونی کی گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہے۔

شہر بھر میں سیوریج پانی کی موجودگی پر واسا حکام نےکہا کہ مشینری لگا کر پانی نکالا جارہا ہے۔