اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار

June 26, 2020

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ملک کے بیشتر شہر آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے جبکہ کراچی میں معطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

بلوچستان کے علاقے سبی، سندھ کے شہر دادو اور موہنجو داڑو میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

نواب شاہ میں 45، سکھر میں44، پشاور میں39، کراچی میں 38، کوئٹہ میں 36 اور لاہور میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جموں کشمیر میں 34، سری نگر میں26، لیہہ میں درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔