نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی

June 27, 2020

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر انوار اور دیگر ملزمان پیش عدالت میں ہوئے جبکہ کورونا وبا کے باعث سینٹرل جیل میں قید نقیب الله قتل کیس کے ملزمان کو پیشی پر نہیں لایا جاسکا ۔

جیل حکام نے ملزمان کو پیش نہ کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء اور ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ، ملزمان کے خلاف گواہوں نے بیان ریکارڈ کرانا تھا، جبکہ کیس میں راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔