جی سی سی ممالک میں کورونا سے صحت یاب افراد کا تناسب 72 فیصد ہوگیا

June 27, 2020

خلیجی ممالک کے ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ملکوں میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 72 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے تک خلیجی ملکوں میں متاثرین کی کل تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 152 تک پہنچ گئی، ان میں سے 303964 صحت یاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جمعے کو شفایاب افراد کی تعداد 2589 رہی اور کل صحت یاب افراد کی تعداد 120471 ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات میں اس مہلک وائرس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 35469 تک پہنچ گئی ہے۔

ادھر سلطنت عمان میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 36034 اور شفایاب افراد کی کل تعداد 19482 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کویت میں کورونا وائرس سے کل متاثرین 43703 ہوگئے ہیں جبکہ شفایاب افراد کی تعداد 33969 تک پہنچ چکی ہے۔