نوشہرہ: قتل، اجتماعی زیادتی کے 2 ملزمان کو 35، 35 سال قید

June 28, 2020

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ ملک محمد حسنین نے نوشہرہ کے علاقے خویشگی پایان کے مقدمۂ قتل اور زنا بالجبر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے قتل اور زنا بالجبر کے 2 ملزمان کو 35، 35 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


عدالتی ذرائع کے مطابق اکتوبر 2017ء میں ملزمان ابرار، زبیر اور ذیشان نے خویشگی پایان میں 13 سالہ عادل کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث 2 ملزمان ابرار اور زبیر کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرا ملزم ذیشان فرار ہوگیا تھا جو تاحال روپوش ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کمسن بچوں سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو تین بار سزائے موت

ملزم زبیر اور ابرار نے سول جج جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اعترافِ جرم کیا تھا۔

عدالت نے ملزمان کو 35، 35 سال قید اور 3، 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ ایک ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔