عثمان بزدار کا جسٹس عمرعطا بندیال کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

June 28, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سپریم کورٹ کے جسٹس عمرعطا بندیال کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تعزیتی بیان میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطاء بندیال کی والدہ کے انتقال پر لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دعا کی ہے کہ اللہ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔