• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی والدہ انتقال کر گئیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے دیگر معزز ججز صاحبان نے عدالتِ عظمیٰ کے معزز جج جسٹس عمر عطاء بندیال کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور عدالتِ عظمیٰ کے دیگر معزز ججز صاحبان کی جانب سے جاری کیے گئے تعزیتی بیان میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطاء بندیال کی والدہ کے انتقال پر لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔


چیف جسٹس گلزار احمد اور سپریم کورٹ کے دیگر معزز ججز صاحبان نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ پر اپنی رحمتوں کا نزول کریں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔

چیف جسٹس گلزار احمد اور عدالتِ عظمیٰ کے دیگر معزز ججز صاحبان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ جسٹس عمر عطاء بندیال سمیت دیگر لواحقین کو دکھ کی اس گھڑی میں صبرِ جمیل عطاء کریں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاءبندیال کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سپریم کورٹ کی جسٹس عمر عطا بندیال سے متعلق وضاحت

ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔

تازہ ترین