سندھ: کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت مسلسل گھٹنے لگی

June 28, 2020


سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی صلاحیت دن بدن کم ہونے لگی۔

وبائی مرض کی ٹیسٹنگ کے لیے گھر گھر جاکر نمونے لینے والا 30 فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیب اپنے یومیہ ٹارگٹ ساڑھے 9 ہزار سے گھٹ کر 5 ہزار 123 پر آگئی۔

سندھ بھر میں 20 سے زائد لیبارٹریز میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ ہو رہی ہیں، جن میں سے 15 کراچی میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد اور سکھر میں 2، 2 اور لاڑکانہ کی ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی مجموعی صلاحیت 13 ہزار 650 یومیہ ہے۔