عمران خان تم ایک بزدل حکمران، ہم بدقسمت قوم ہیں، خلیل الرحمٰن قمر

June 30, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شو بز انڈسٹری کے نامور ڈراما رائٹر خلیل الرحمان قمرجو ٹی وی سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سمیت متعدد ہٹ ڈراموں اور فلموں کے مصنف ہیں، نے وزیراعظم عمران خان کو پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کئی ٹوئٹس کیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خلیل الرحمان قمر نے لکھا کہ سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کے بجائے غریب کے ساتھ کھڑا ہوجائے، تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں۔

خلیل الرحمان قمر کے اس اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سپورٹرز کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔شدید مخالفت دیکھنے کے بعد خلیل الرحمان قمر نے سخت الفاظ استعمال کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنے تما م مداحوں سے درخواست ہے کہ کوئی ناسمجھ اگر مجھے برا بھلا بھی کہے تو ماں بہن کی گالیاں مت دیجئے۔

انھوں نے مزید ٹوئٹ کی جس میں کہا کہ عمران خان میری بھی امید ہے ، میں ڈر رہاہوں کہ امید ٹوٹ رہی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 25روپے اضافے پر جہاں پاکستانی وزیراعظم عمران خان پر سیخ پا ہیں، وہیں شوبز ستارے بھی وزیراعظم کو خوب آڑے ہاتھوں لے کر اپنی اپنی رائے کااظہار کر رہے ہیں۔