ایوب راٹھور کی وفات پر کشمیریوں، پاکستانیوں میں غم اور افسوس کی لہر

June 30, 2020

کوونٹری ( نمائندہ جنگ ) جے کے ایل ایف (ترمبو ) کے رہنما برطانیہ کے صدر ایوب راٹھور کی وفات پر کشمیریوں پاکستانیوں میں غم اور افسوس کی لہر دوڑ گئی، ہر شخص افسردہ ہو گیا ،ایوب راٹھور منفرد شخصیت کے مالک تھ،، انسانیت کی خدمت ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ،وہ مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کے بے لوث کارکن تھے اوریورپ وبرطانیہ میں ہر پلیٹ فارم پر انہوں نےکشمیریوں کا جھنڈا بلند کیا ۔ایوب راٹھور ایڈوکیٹ لوٹن سٹی کی سابق ڈپٹی میئر عاصمہ راٹھور کے خاوند ،نوجوان کشمیری لیڈر صدیق راٹھور کے بھائی اور ممتاز راٹھور کے کزن تھے۔ انٹرنیشنل تنظیم احرام کے مستقل ممبر فار یو این او چیئرمین آئی سی ایچ آر و جے کے ایل ایف ترمبو کے سربراہ بیرسٹر مجید ترمبو نے کہا کہ وہ اپنے ایک بھائی اور وفادار دوست سے محروم ہو گئے ہیں جس نے دن رات معصوم کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی اور کشمیریوں کا جھنڈا بلند کیا۔ ایوب راٹھور ایک مخلص نڈر بے باک انسان تھا جس نے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کر رکھا تھا ان کی ناگہانی وفات پر کشمیریوں کی تحریک کو ایک بڑا نقصان ہوا اور صدمہ پہنچا ہے، مجھے ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے میرا بازو مجھ سے جدا ہو گیا ہو مجھے ذاتی طور پر بڑا دکھ پہنچا اور اپنے آپ کو تنہا محسوس کرنے لگا ہوں ،ایوب راٹھور کی وفات پر صحافیوں، سیاسی و سماجی کارکنان اور کشمیری شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔