پی پی پی وزراءخواب غفلت سے بیدارہوں ‘ایم کیوایم

June 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے تر جمان نے سندھ کے صوبا ئی وزراء ناصر حسین شاہ،سعید غنی اور امتیا ز شیخ کے بیا نا ت پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے وزراء کو یہ مشورہ ہے کہ وہ خواب غفلت سے بید ار ہوں اور حقیقت کا ادراک کر تے ہو ئے اس با ت کا جو اب دیں کہ سندھ کے شہر وں کیلئے انہو ں نے بجٹ میں کیا رکھا ہے ‘پیپلز پا رٹی کی متعصب حکو مت کے وزراء کو شر م آنی چائیے کہ صوبے کی تر قی کیلئے وہ وفاق سے سوال کر رہے ہیں جبکہ 18ویں تر میم جس کے تحفظ کی قسمیں کھا تے ہیں پیپلز پا رٹی والے اس کے بعد سندھ شہروں اور دیہاتوں کی تر قی صوبا ئی حکو مت کی ذمہ داری بنتی ہے لیکن مجوزہ بجٹ میں سندھ کے شہر ی علا قوں کو یکسر نظر اند از کیا گیا ہے اور سندھ حکو مت کی وہ کا بینہ جس کے نصف سے زیا دہ اراکین نیب کو مطلوب ہیں وہ کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفا ق سے کیا لیا؟تو یہ انکی خد مت میں عرض ہے کہ وہ کام جو صوبا ئی حکو مت کے کر نے کے تھے اس مد میں وفا ق نے 23ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے یہ پاکستان کی تا ریخ میں پہلی با ر ہو ا ہے کہ وفا ق نے شہر وں اور ضلعوں کیلئے رقم مختص کی ہے ۔