ناسا نے بار بار چہرے کو ہاتھ لگانے پر خبردار کرنے والا ہار تیارکرلیا

June 30, 2020

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک ایسا ہار تیار کیا ہے جو کہ آپ کو چہرے پر بار بار ہاتھ لگانے سے روکے گا۔

اس ڈیوائس کا نام پلس رکھا گیا ہے جسے ناسا کی جیٹ پروپلسیون لیبارٹری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

ناسا کے مطابق جس شخص نے اپنے گلے میں یہ ہار پہن رکھا ہوگا اور وہ جیسے ہی اپنا ہاتھ چہرے کے قریب لے کر جائے گا تو یہ فوراً وائبریٹ ہونے لگے گا جس کی وجہ سے آپ کو فوراً یاد آجائے گا چہرے پر ہاتھ نہیں لگانا ہے۔

اس طرح سے اس ڈیوائس کا استعمال کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی مدد ملے گی کیونکہ ماہرین کی جانب سے بار بار ہاتھ دھونے ےاور چہرے کو نہ چھونے کی ہدایت کی جارہی ہے۔