گوجرانوالہ: دولہا نے شادی کے ایک روز بعد دلہن بیچ دی

June 30, 2020

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نوجوان نے شادی کے ایک روز بعد اپنی دلہن کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 3 ہفتوں بعد لاہور سے بھاگ کر واپس گھر پہنچ گئی، ملزم عثمان نے بیوی کو گھمانے کے بہانے لاہور میں فروخت کر دیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے شوہر نے لاہور میں اسے 3 لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا۔

گجرانوالہ کے ڈی ایس پی نواز سیال کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

پاکستانی دلہنوں کی چین میں فروخت، خبریں بے بنیاد ہیں، چینی سفارتخانہ

سوراہ، شادی کی تقریب پر چھاپہ، 9 سالہ دلہن بازیاب

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی کو فروخت کرنے اور خریدنے والے ملزمان کو تلاش کیا جا رہا ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔