خیرپور(بیورو رپورٹ)سوراہ میں 9؍سالہ لڑکی کو ایک لاکھ 80 ہزارروپے میں فروخت کرنے کا انکشاف پولیس کا شادی تقریب پر چھاپہ، فروخت کی گئی لڑکی دولہے کے گھر سے بازیاب، دولہا فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے سوراہ میں 9 سالہ لڑکی کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت کرنےکا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے والدغلام رسول رڈ نےپنہیار برادریکے ایک 50 سالہشخص امام ڈنوپنہیار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے لیکر لڑکی فروخت کر دی۔ امام ڈنوپنہیار غلام رسول رڈ کو پیسے دیکر لڑکی کو اپنے گھر لے گیا اوراس کے ساتھ شادی کرنے کے لئےتقریب منعقد کی۔ لڑکی کے ساتھ 50 سالہ شخص کی جانب سے شادی رچانے کی اطلاع پر سوراہ پولیس نے امام ڈنوپنہیار کے گھر کے اندر ہونے والی شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیابکر لیا اور تھانے لے جا کر اس کو اپنی حفاظت میں رکھا جہاں لڑکی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کے والد نے پیسے لیکر ان کو امام ڈنو کو فروخت کیاوہ ابھی نابالغ ہیںامام ڈنو 50 سال کی عمر کے ہیں جواس کے ساتھ جبری شادی کرنا چاہتا تھا کہ پولیس نےچھاپہ مار کر اس کوبازیابکیا وہامام ڈنو کے ساتھ شادی کرنا نہیں چاہتی۔