• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، 70سالہ دولہا کو 28سالہ دلہن نے لوٹ لیا

سرگودھا، بھوال (نمائندگان جنگ) 70سالہ دولہا کو 28سالہ دلہن نے لوٹ لیا،نواحی گاؤں 69کے رہائشی 70 سالہ با با غلا م مصطفیٰ کو شا دی کے نا م پر نو سر با ز گروہ نے لوٹ لیا ۔28 سالہ نجمہ سے غلام مصطفی کی شا دی ہوئی، بعد میں انکشا ف ہو ا کہ نکا ح خواں اور شا د ی کے گواہ جعلی تھے ۔دلہن رات نشہ آور دودھ پلا کر گھر سے ساڑھے تین لا کھ روپے کے زیورات، نقدی اور دیگر اشیا ء لے اڑی ۔جب بابا غلام مصطفی صبح اٹھا تو سب کچھ لٹ چکا تھا ۔غلام مصطفی چہر ے پر سہرا سجائے مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گیا۔با با غلا م مصطفیٰ نے بتا یا کہ جس خاتون نے میر ا رشتہ کروایا وہ بھی غائب ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین