کراچی، دنیا کا سب سے اونچا مخروطی پرچم لہرا دیا گیا

June 30, 2020

بحریہ ٹاؤن کراچی میں دنیا کے سب سے اونچے پول پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ آغاز چودہ اگست کو کیا جائے گا۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کے اعلامیے کے مطابق دنیا کے سب سے اونچے مخروطی پول پر پاکستان کی تاریخ کا بلند ترین قومی پرچم لہرایا گیا ہے جس کی تقریب باقاعدہ چودہ اگست کو منعقد کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق سو میٹر اونچائی والے پول پر لہرائے گئے پرچم کی چوڑائی ساڑھے بائیس میٹر ہے۔

ترجمان بحریہ ٹاؤن کے مطابق بحریہ ٹاؤن کا مقصد رہائشیوں کو تعلیم صحت کے ساتھ بہترین تفریح فراہم کرنا بھی ہے، بہت جلد پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد بھی مکمل کر لی جائے گی۔

بحریہ ٹاؤن نے مخروطی فلیگ پول تعمیر کر کے ثابت کر دیا کہ وہ سرزمین پاکستان کا نام بلند رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔