کل کی ووٹنگ سے اپوزیشن کو اپنی حیثیت معلوم ہوچکی، شہباز گل

June 30, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نےکہا ہے کہ کل کی ووٹنگ سے اپوزیشن کو اپنی حیثیت معلوم ہوچکی۔

اپوزیشن کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نےکہاکہ کرپشن بچاؤ بریگیڈ کا احتجاج بجٹ منظور ہونے کی خفت مٹانےکا ایک بہانہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ کل کی ووٹنگ میں کرپشن بچاؤ اتحاد کو اپنی حیثیت معلوم ہوچکی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نےمزید کہا کہ احتجاج کی آڑ میں اب کھسیانے بلے کھمبے نوچ رہے ہیں۔