پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے، جنرل ندیم رضا

July 01, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاکستان نیوی وار کالج میں نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے۔ ایک جدید فوج کے طور پر پاک بحریہ ہمیشہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کی قومی خواہشات پر پوری اتری ہے۔