ڈالر،انٹرمارکیٹ میں سستا،اوپن میں مہنگا

July 01, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹر بینک میں ڈالر20پیسے سستا لیکن اوپن مارکیٹ میں 30پیسے مہنگا ہو گیا ۔ برطانوی پاونڈ میں 2 روپے اور یوروکی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے168.10روپے کی بجائے 167.90 روپے اور قیمت فروخت168.40روپے سے گھٹ کر168.20روپے ہو گئی۔