واہگہ کے راستے پاکستانی اور بھارتی سفارتکاروں کی آمد و روانگی

July 01, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کے احکامات کے بعد 6بھارتی سفارتکاروں سمیت ان کی فیملیز کے38 افرادگزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئے جبکہ پاکستانی سفارکاروں اور ان کی فیملیز سمیت 143 افراد بھی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس پاکستان پہنچ گئے۔ واپس آنے والے پاکستانیوں میں ہائی کمیشن اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو نصف کرنے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے بھی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 7 روز کے اندر نصف کرنے کی ہدایت کی تھی۔