سوئی : فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

July 01, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سوئی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق سوئی کا رہائشی باہو خان گزشتہ روز بگٹی کالونی کے بازار میںخریداری کررہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس نے بتایا کہ واقعہ دشمنی کے باعث پیش آیا ۔