عظمیٰ بخاری کا چوہدری سرور کے بیان پر ردعمل

July 01, 2020

ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے چوہدری سرور کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرور صاحب اب آپ کے قلعے کی دیواریں مضبوط نہیں رہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ جیسے اقتدار کے لالچ میں پارٹیاں بدلنے والوں کے مشوروں کی ضرورت نہیں، سرور صاحب آپ اپوزیشن کی فکر چھوڑیں اور اپنی کرسی کی فکر کریں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست سے جلد مائنس ہونے والے ہیں، سیاسی بھگوڑے اور ضمیر فروش نئی جائے پناہ تلاش کرنے میں لگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کیا 23 دن عمران خان کو برداشت کرنا ناقابل برداشت ہوچکا ہے، کل تک جو نواز شریف کے ٹکروں پر پلتے تھے آج نواز شریف کے نام پر اپنی سیاسی دکان چلا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والوں نے دو فیصد کرپشن میں اضافہ کردیا ہے، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت کا پول کھول دیا ہے۔