35سالہ خاتون نے بلڈنگ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

July 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گارڈن میں 35سالہ خاتون نے پراسرار طور پر بلڈنگ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود گارڈن ملی اسٹریٹ علی ہومز پلاٹ نمبر 605 میں واقع بلڈنگ کی چھٹی منزل سے 35 سالہ خاتون زوجہ ذوالفقار گر کرجاں بحق ہو گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کی۔