سعودی عرب میں 15فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ

July 02, 2020

ریاض(شاہدنعیم)سعودی عرب میں شاہی فرمان کے مطابق ٹیکس نظام میں ترمیم کرنے کے بعد ملک بھر میں 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ زکوۃ و آمدنی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ یکم جولائی سے ملک بھر میں 15 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نظام نافذ کردیا ہے۔ سعودی عرب میں یکم جولائی سے پندرہ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد سعودی آرامکو نے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ سعودی آرامکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرول 91 کے نرخ 90 ھللہ سے بڑھ کر 98 ھللہ فی لٹر ہوگئے ہیں۔ پیٹرول 95 کی نئی قیمت اب ایک ریال 18 ھللہ ہوگی۔ اس سے پہلے اس کی قیمت ایک ریال 8 ھللہ لٹر تھی۔بیان کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 47 ھللہ کے بجائے 52 ھللہ فی لٹر ہوگئی ہے۔ نئے نرخ یکم سے دس جولائی تک کے لیے ہیں۔