صارفین بجلی کے مسائل کے حل کیلئے آن لائن ای کچہری کا انعقاد

July 02, 2020

پشاور(نیوز ڈیسک )کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے عملے اور صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان نے کرائسز منیجمنٹ سیل واپڈا ہاؤس پشاور میںہفتہ وار ای کچہری منعقد کی،جس کے تحت چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئرمحمدجبارخان نے صبح10 بجے سے دوپہر سوا ایک بجے تک آن لائن صارفین کے مسائل سنے، اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل پی آر شوکت افضل، چیف کمرشل آفیسر اوردیگر سینئر افسران موجود تھے، اس دوران مشتہر کئے گئے تمام ٹیلی فون نمبرز پر 115 سے زائد صارفین نے اپنے بجلی کے مسائل جن میں تصحیح بجلی بل،بلوں کی اقساط،لووولٹیج،جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی ،لوڈشیڈنگ،بجلی پولوں کی تنصیب اوردیگر مسائل بیان کئے جن کے حل کے فوری احکامات جاری کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیوپسکو نے سٹاف آفیسرکو ہدایت کی کہ ان تمام شکایات کوفالوکرکے ان کے حل کی رپورٹ انھیں پیش کی جائے،صارفین کے مسائل کے حل کے لئے منعقد کی جانے والی آن لائن کھلی کچہری کو سیاسی ،سماجی شعبوں نے سراہا ہے ،اور کرونا وبا کے دوران صارفین کے صحت کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے اسے پسکو کا اچھا قدم قرار دیا ہے ۔