بی آر ٹی منصوبہ بھی کورونا سے متاثر ہوا، شوکت یوسفزئی

July 02, 2020


صوبائی وزیر افرادی قوت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے باعث دنیا کی ہرچیز سمیت بی آر ٹی منصوبہ بھی متاثر ہوا ہے۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز مکمل ہیں، ٹیسٹنگ ورک چل رہا ہےْ

ان کاکہنا تھا کہ بی آر ٹی سے ساڑھے 3 لاکھ افراد یومیہ سفر کریں گےْ

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہے اور ہم اس کو کسی بھی وقت شروع کرسکتے ہیںْ