بنگلادیش: کورونا سے لڑتے پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے یوگا کلاسز

July 02, 2020

کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو نہ صرف بیحد خوفزدہ کردیا ہے بلکہ کئی ممالک جزوی لاک ڈاؤن میں ہیں تو کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو گھروں سے نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر کی سختی سے تاکید کی ہے۔

اس خطرناک وبا میں مبتلا مریضوں کا علاج کرتا طبی عملہ جہاں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں وہیں امن امان کی صورتحال پر قابو رکھنے کیلئے پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مشکل صورتحال میں فرائض انجام دیتے ایسے ہی پولیس اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے یوگا کلاس کا انعقاد کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں نے ان کلاسز میں بھرپور حصہ لیا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ورزش کی اور خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بنگلادیش میں 1,926 اموات اور1 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔