بلدیہ غربی، 5 ارب 37 کرو ڑ50 لاکھ روپے کا بجٹ پیش

July 03, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ غربی اظہارالدین احمد خان نے 5ارب 37کروڑ 50لاکھ روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 3ارب 19کروڑ 95لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں کیلئے 2ارب 17کروڑ 50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ چیئرمین نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بجٹ میں ذرائع آمدن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سندھ سے آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں 3ارب 84کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 30کروڑ روپے، انتظامیہ بلدیہ غربی کے اپنے ذرائع آمدن 27 کروڑ حکومت سے متوقع گرانٹ کی مد میں 40کروڑ 50لاکھ جبکہ OZTکے بقایا جات کی مد میں 56کروڑ روپے آمدن کا تخمینہ ہے چیئرمین نے کہا کہ ہمارا بجٹ سرپلس ہے۔تمام یونین کونسلوں میں وائس چیرمین کے تجویز کردہ ترقیاتی کاموں کیلئے 46کروڑ روپے،مخصوص نشستوں کے اراکین کے تجویز کردہ کاموں کیلئے 10کروڑروپے


رکھے گئے ہیں۔