تین لڑکیوں سمیت چارافراداغواء

July 03, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت چارافرادکواغواکرلیاگیا۔تھانہ رتہ امرال کو کامران نے بتایا کہ اس کے بڑے بھائی محمد ارشد کو گل زمان ، محمد بشیر اور حیات محمد نے مل کر اغوا کر لیا ہے ۔ تھانہ پیرودھائی کو محمد یٰسین نے بتایا کہ اس کی 17سالہ بیٹی (لام) کو شیرا ز ، فیضان اور نزاہت نے اغواکر لیا۔ تھانہ وارث خان کو طارق نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی محمد عارف کا ذہنی توازن درست نہیں وہ غائب ہوگیا ۔ تھانہ ائرپورٹ کو گل شیرنے بتایا کہ اس کی 16سالہ بیٹی (ج) کو فیصل محمود اورجبارنے اغوا کر لیا ۔ تھانہ کھنہ کو حاجی سرور نے بتایا کہ ان کی 18 سالہ بیٹی (ا ٰی) کو محمد مجید نے اغواء کر لیا۔