فرانسیسی وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

July 03, 2020

فرانس کے وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے حکومت سے استعفٰی دینے کا اعلان کر دیا ، وزیراعظم ایڈورڈ فلپ اپنی بطور میئر نشت کو برقرار رکھیں گے جس پر وہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

صدر ایمانیول میکروں آج مشاورت کے بعد نئے وزیر اعظم اور کابینہ کا اعلان کریں گے فرانس کے قانون کے مطابق کوئی بھی منتخب سیاستدان ایک وقت میں ایک عہدہ رکھ سکتا ہے۔

صدر ایمانیول میکروں نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔