بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت کو ایئر ایمبولینس کی خریداری سے روک دیا

July 04, 2020

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو فی الحال ایئر ایمبولینس کی خریداری اور گزشتہ دور حکومت میں خریدے گئے روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پر مختلف مد میں مزید اخراجات سے روک دیا۔ یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے تربت ڈسٹرکٹ اسپتال کی حالت زار کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے ڈسٹرکٹ اسپتال تربت کی حالت بہتر نہ بنائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔