کورونا سے بچاؤ،پاکستانی کوششوں پر60ممالک کے نمائندوں کیلئے ورچوئل بریفنگ

July 04, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزارت خارجہ میں کورونا وائرس سے بچائو اورسماجی تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں 60 سے زائد ممالک کے نمائندوں کیلئے ورچوئل بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اجلاس کا مقصد بنیادی طور پر بین الاقوامی دنیا کے ساتھ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حقیقی اغراض و مقاصد شیئر کرنا اور ان کے سماجی تحفظ کے تجربات سے سیکھنا تھا۔