پشاور یونیورسٹی ایم اے، ایم ایس سی امتحانی فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان

July 04, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی نے ایم اے ایم ایس سی سال اول وآخر سالانہ امتحانات کے لئے فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ کیمطابق 15جولائی تک معمول کی فیس کے ساتھ امتحانی فارم وصول کئے جائیں گے، 30جولائی تک دوگنا فیس اور 10اگست تک تین گنا فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔ سال اول کے لئے 3300اور سال آخر کے لئے 4050روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔