کورونا سے صحت یابی کی شرح تسلی بخش ہے، شبلی فراز

July 04, 2020


وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے، کورونا سے صحت یابی کی شرح تسلی بخش ہے۔

شبلی فراز کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن این سی او سی نے کورونا وباء سے متعلق دن رات کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے جس طرح صورتحال میں کام کیا وہ قابل تعریف ہے، ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں کیش ریلیف کے تحت پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق حالات قابو میں ہیں لیکن ابھی خطرہ ٹلا نہیں، اگر عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تو اسپتالوں میں رش مزید کم ہوجائے گا۔